ٹی20 اور ون ڈےسیریز:بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔
دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دونوں ملکوں کی سیریز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھی لیکن ٹیموں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ حالیہ مذاکرات کے بعد جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فاروق احمد کے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے دورے کے دوران ہوئے۔ سیریز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد:پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال نے کی، جن کے ہمراہ سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم سمیت اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے، صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک کے درمیان لیبر کوآپریشن کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی تعمیرات، ٹیکسٹائل اور زراعت جیسے شعبوں میں مزدوروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 23 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔