ٹی 20 ٹیم کی میزبانی، پی سی بی نے بنگلہ دیش کی آفر قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جولائی میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی میزبانی کی پیشکش پی سی بی نے قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
ذرائِع کے مطابق میزبان بورڈ نے ممکنہ شیڈول تیار کرلیا ہے، مجوزہ میچز ڈھاکہ میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کیلئے جلد کوئی فیصلہ کرے گا۔
مزیدپڑھیں:فنگر پرنٹ کی جگہ اب ’زبان‘ پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیش رفت
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کیلئے پی کے ایل آئی لایا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کےلیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی سے عمران اسماعیل، مولوی محمود اور فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں موجود سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔