لاہور:بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔
دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں مدمقابل آئیں تھی جہاں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جولائی کو

پڑھیں:

کراچی میں ہونیوالے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق اہم خبر

آئی ایم سی اوور40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اب 21نومبر سے یکم  دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ قبل ازیں ایونٹ  کا انعقاد یکم تا 13دسمبر طے تھا۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ فیصلہ 6 تا 13 دسمبر کراچی میں شیڈول قومی گیمز کے باعث کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایونٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ کےوزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسرکوفواد اعجاز نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی کپ میں میزبان سمیت 12 ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، امریکا اورریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم شامل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے 42 میچز مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہوں گے اور یہ میچزبراہ راست نشر کیے جائیں گے۔

وزیر کھیل نے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہر مکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • دنیائے کرکٹ کی ٹاپ فرینچائز لیگز کا مقابلہ: کون سی لیگ سب سے بہتر؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بابراعظم کون سے بڑے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • کراچی میں ہونیوالے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق اہم خبر
  • پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
  • ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلامیچ کل کھیلا جائے گا۔
  • یو اے ای سہ فریقی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کیلیے بڑا فیصلہ
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان