Express News:
2025-09-18@22:55:40 GMT

مشفق الرحیم کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

ڈھاکا:

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بنگلہ دیش کی تاریخ کے کامیاب بیٹرز میں سے ایک مشفق الرحیم نے کہا کہ میں آج سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور  جو کچھ حاصل کیا اس پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔

مشفق الرحیم نے کہا کہ عالمی سطح پر ہماری کامیابی محدود ہوں تاہم ایک چیز واضح ہے کہ جب بھی میں اپنے ملک کے لیے میدان میں اترا میں پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے گزشتہ چند ہفتے بہت چیلنجنگ رہے اور میں محسوس کیا کہ یہی میری منزل ہے اور اللہ نے قرآن میں کہا ہے کہ ‘و تعز من تشا و تزل من تشا’۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ایمان سے نوازے اور ہمارےگناہوں پر معافی دے۔

مشفق الرحیم نے کہا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے لیے میں نے 19 سال کرکٹ کھیلی۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان 37 سالہ مشفق الرحیم 6 اگست 2006 کو زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور آخری میچ 24 فروری 2025 کو چمپیئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔

مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے 19 سالہ کیریئر میں مجموعی طور پر 274 ون ڈے میچز کھیلے اور 256 اننگز میں کارکردگی دکھانے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے 36.

42 کی اوسط سے 7 ہزار 795 رنز بنائے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے ایک روزہ کیریئر میں 9 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں بنائیں، انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں چھکوں کی سنچری بھی مکمل کر رکھی ہے۔

سابق کپتان تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ 8 ہزار 357 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور دوسرے نمبر پر مشفق الرحیم ہیں جبکہ تیسرا نمبر شکیب الحسن کا ہے۔

مشفق الرحیم میں ون ڈے کرکٹ میں 15 ستمبر 2018 کو سری لنکا کے خلاف دبئی میں 144 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جو ون ڈے میں ان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ بنگلہ دیش نے کہا کہ

پڑھیں:

ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔

یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

علیمہ خان کے مطابق  عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، یحییٰ خان نے بھی اپنے اقتدار کیلئے یہی کیا تھا پھر یہ ملک ٹوٹ گیا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا، رول آف لا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس دور میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے، پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے آپ نے اس قوم کو مقروض کردیا ہے،  افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، الیکشن سے پہلے پیش گوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی آج پیش گوئی کررہا ہوں پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ہم نے بات چیت کے لیے ہر راستہ اپنایا جھوٹی گواہیوں پر دس دس سال سزائیں دی جارہی ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت کی ہے اب وقت ہے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اگر صحیح اپوزیشن نہ کی گئی تو آپ اپنی سیاسی قبریں کھودیں گے، دو تین سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستان میں جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے لیڈر شپ کو کہا ہے ڈر کے گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں، بانی نے کہا وہ چاہتے ہیں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جاری 3 روزہ بین الاقوامی کھجور پام فیسٹیول اختتام پذیر
  • کراچی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جاری تین روزہ بین الاقوامی کھجور پام فیسٹیول اختتام پذیر
  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ