2025-11-03@17:39:41 GMT
تلاش کی گنتی: 482

«ایک روزہ کرکٹ»:

      نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ ایشیاکپ ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی اور معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں اٹھانے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو تاحال ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں ملی، حالانکہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیر تک ٹرافی بھارت کے حوالے نہیں کی جاتی تو یہ معاملہ 4 نومبر کو ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گی...
    17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔ ????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ???????? Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025 شائقین کرکٹ طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 4 نومبر کو، دوسرا 6 نومبر کو اور تیسرا 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔...
     پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے...
    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سابق کپتان روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے بعد ویرات کوہلی کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی جیت لی اور وہی تجربہ کار بیٹر بابراعظم نے ٹی20 ٹیم میں واپسی کے بعد سیریز میں دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت کرنے میں...
    پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) پشاور کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث بارودی مواد پھٹنے سے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ تھانے کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مال خانہ میں ہوا، جہاں مقدمات میں برآمد ہونے والا بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈ اور...
    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔ یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر...
    شائقین کرکٹ کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ...
    دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے زیرِ اہتمام ماسکوٹ ڈیزائن مقابلے کا نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ اس تخلیقی مقابلے میں لیون ویروئے فرنینڈس کے ڈیزائن “حبیبی اور حبیبتی” کو فاتح قرار دیا گیا، جو اب لیگ کے سرکاری ماسکوٹ کے طور پر آئندہ سیزنز میں پیش کیا جائے گا۔یہ منفرد مقابلہ 4 جولائی سے 21 ستمبر تک جاری رہا، جس میں متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ ہزاروں انٹریز موصول ہوئیں، جنہوں نے نوجوان نسل کے اندر کرکٹ کے شوق، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش و خروش کو اجاگر کیا۔فاتح ماسکوٹ کا شاندار انکشاف انڈین ہائی اسکول، عود میثا، دبئی میں ایک رنگارنگ تقریب میں کیا گیا، جہاں لیون ویروئے فرنینڈس...
    انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے طویل اور شاندار خدمات انجام دینے پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ونڈسر محل میں ایک تقریب کے دوران شہزادی این نے دیا۔ 43 سالہ جیمز اینڈرسن نے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بھی ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا...
    گزشتہ چند برس میں ٹی20 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار رہی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا گراف نہ صرف نیچے گیا ہے بلکہ اعداد و شمار ایک افسوسناک تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بڑی ٹیموں کے خلاف آخری 25 ٹی20 میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ 24 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق: بھارت کے خلاف آخری 5 ٹی20 میچوں میں پاکستان تمام میچ ہارا (0-5)۔ مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی آسٹریلیا کے خلاف پچھلے 7 میچوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مستند بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کی معروف فرنچائز لیگ، بگ بیش لیگ میں اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ انہیں ہمیشہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پسند ہے اور وہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کے لیے پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی جرات مندانہ کرکٹ کے لیے مشہور ہیں اور انہیں ان کے کھیلنے کا انداز بے حد پسند ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کے کرکٹرز...
    13 دسمبر 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلنے والے بابر اعظم کی 10 ماہ بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہی واپسی تقریباً یقینی ہوچکی ہے اور کوچ مائیک ہیسن کے تازہ بیان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم آج راولپنڈی کے میدان پر ایکشن میں نطر آئیں گے۔ یہ میچ بابر اعظم کے لیے 2 حوالوں سے اہم ہے، ایک تو طویل عرصے بعد مختصر فارمیٹ میں واپسی ہورہی ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ کہ وہ آج ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے انہیں صرف 9 رنز درکار ہیں۔ اس فہرست میں ابھی سب سے اوپر بھارت کے روہت شرما ہیں۔...
    کچھ عرصہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ بار بار کپتانوں کی تبدیلی سے بھی معاملات بہتر نہیں ہو پارہے، جس کے باعث ہر کوئی چیئرمین پی سی بی کو آئے روز بہتری کے مشورے دے رہا ہوتا ہے۔ معروف صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی بھی قومی کرکٹ کی بدحالی پر پھٹ پڑے، تاہم انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا دفاع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج اپنے ایک کالم میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا اگر ایک طرف سیاست زدہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ستیاناس کیا ہے تو...
    2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی، کرپشن، بدانتظامی اور انتشار، ایک ایسی قوم کا چہرہ جو اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور احترام میں بری طرح ناکام ہے۔ بھارت کے کھیلوں کی میزبانی داغدار ہو گئی سال 2025 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس شرمناک اور ہولناک واقعات سے داغدار ہو گئے۔آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں کے حملے، نیشنل گیمز میں میچ فکسنگ، اور کھیلوں کو سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات میں گھسیٹنے جیسے واقعات نے نہ صرف بھارت کے کھیلوں کے نظام کی نااہلی کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز...
    کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران...
    بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
    دوسرے ممالک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے والا بھارت خود اپنے ہی ملک میں بدانتظامی کے باعث ہزیمت اٹھانے لگا۔ بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران ایک چوہا گھس آیا۔ چوہے کو دیکھتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے چلانا شروع کردیا اور کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں اور کچھ چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر چڑھ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا...
    بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی 2 کرکٹرز کو مدھیہ پردیش میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا اور ان میں سے ایک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تھا جب آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر نکل کر قریبی کیفے کی طرف جا رہی تھیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور نامناسب طریقے سے چھو کر فرار ہو...
    بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ  8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
    ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارت مخالف ریمارکس پر نئی بحث بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں محسن نقوی کے ساتھ موجود ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’پورا انڈیا ٹرافی کے پیچھے بھاگ رہا ہے‘۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جملہ بھارت مخالف تصور کیا جا رہا ہے، جس نے ٹرافی تنازع کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین اور بی سی سی آئی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کرکٹ مداح کو بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل سے مصافحہ کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیش آیا، جہاں بھارتی ٹیم ایک میچ کے سلسلے میں موجود تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شبمن گل اپنے ساتھی فاسٹ بولر ہرشت رانا کے ہمراہ مداحوں سے مل رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھ کر شبمن گل سے ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی کپتان نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداح سے مصافحہ کیا، تاہم ہاتھ ملانے کے فوراً بعد اس مداح نے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہوکر ایڈیلیڈ کی تماشائیوں کو الوداعی انداز میں ہاتھ ہلایا، جس کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول ہمیشہ سے کوہلی کے لیے ایک خاص میدان رہا ہے، جہاں وہ غیر ملکی بلے بازوں میں سب سے زیادہ رنز (975) بنا چکے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں محض چار گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے کے بعد، کوہلی نے شائقین کی جانب ایک خاموش اشارہ کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن اور جذباتی لمحہ بن گیا۔ End is...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا کے ہر میدان میں سیاست کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر کرکٹ وہ واحد کھیل سمجھا جاتا تھا جہاں باہمی عزت، اصول اور کھیل کا جذبہ سیاست پر غالب رہتا تھا۔ برصغیر میں کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ ایک ثقافتی روایت، جذبے اور شائستگی کی علامت تھی۔ مگر آج وہی کھیل، جو دوستیوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا تھا، اب نفرت، تعصب اور سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں آ چکا ہے ۔ بھارت کی موجودہ قیادت نے کرکٹ کو اپنی سیاسی اثر انگیزی کا ذریعہ بناتے ہوئے اسے سفارتی اور نظریاتی کشمکش کا حصہ بنا دیا ہے ۔ اب بھارتی کھلاڑی امن کے نمائندے نہیں رہے بلکہ قومی بیانیے کے پرچار...
      ابو ظہبی : کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ایک بار پھر شائقین کے جوش و خروش کے ساتھ میدان میں واپس آ رہا ہے۔ ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کا نواں ایڈیشن 18 سے 30 نومبر 2025 تک زاید کرکٹ اسٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے مایہ ناز کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ ایونٹ میں اس بار ہربھجن سنگھ، کیرون پولارڈ، آندرے رسل، شمرون ہیٹمائر، پیوش چاولہ، فاف ڈو پلیسی اور دیگر بڑے نام ایکشن میں ہوں گے۔اجمان ٹائٹنز نے اس سال اپنے اسکواڈ میں بھارت کے عالمی...
    ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں بڑے نام ایکشن کے لیے تیار ،ہربھجن سنگھ، کیرون پولارڈسمیت عالمی اسٹارز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز ابو ظہبی : کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ایک بار پھر شائقین کے جوش و خروش کے ساتھ میدان میں واپس آ رہا ہے۔ ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کا نواں ایڈیشن 18 سے 30 نومبر 2025 تک زاید کرکٹ اسٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے مایہ ناز کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ ایونٹ میں اس بار ہربھجن سنگھ، کیرون...
    تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا...
    ڈھاکا: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے اور پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ میرپور میں کھیلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور کویت سے ہوگا، جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل...
    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل...
    سابق بھارتی کرکٹر اور معروف تجزیہ کار نوجوت سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ’من گھڑت اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سدھو نے کہا کہ ’کبھی ایسا نہیں کہا، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، کبھی ایسا سوچا بھی نہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔ Never said it , don’t spread fake news ,never imagined it. Shame on you https://t.co/qCZlwaUrwK — Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) October 20, 2025 یہ وضاحت ایک ایسی وائرل پوسٹ کے بعد سامنے آئی جس میں سدھو سے منسوب ایک جھوٹا بیان گردش کر رہا تھا۔ مذکورہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھو نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ .@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain ???????? He is set to lead the team in the upcoming ODI series ???? South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.twitter.com/9OtbVR0d4w — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025 کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ...
    قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل کاغذات کے بغیر فروخت کردی گئی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صہیب مقصود نے بتایا کہ ان کی گاڑی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے شوروم مالک نے فروخت کردی جبکہ اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔صہیب مقصود کے مطابق دھوکے باز نے انہیں بدلے میں ایک ایسی گاڑی دی جس کے کاغذات جعلی نکلے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے مزید 70 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔کرکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پنجاب پولیس اور دیگر حکام سے اپیل کی...
    ویمنز بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کاپہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ آئندہ ماہ 11 سے 13 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میںکھیلے گی۔ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسلطان شاہکے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول، کولمبو میں کرے گا۔ سب سے زیادہ دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئے گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوںسیمی فائنلز 22 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ...
    وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصبانہ اور قبل از وقت بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزیراطلاعات نے ایکس پر جاری ایک پیغام میں واضح کیا کہ آئی سی سی نے افغان کھلاڑیوں کی ہلاکت سے متعلق دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں کی اور بغیر شواہد کے الزامات کو ثابت شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا پاکستان نے آئی سی سی سے فوری طور پر اپنے بیان کی درستی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین...
    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔   پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور دلکش باب رقم ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کے نام سے چوتھا فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگا۔یہ منفرد طرز کھیل 16 اکتوبر کو اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی کی جانب سے متعارف کرایا گیا، جنہوں نے اسے ٹیسٹ کی گہرائی اور ٹی ٹوئنٹی کی تیزی کا حسین امتزاج قرار دیا ہے۔اس منصوبے کی رونمائی ایک آن لائن تقریب میں ہوئی جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔ اس فارمیٹ کی حمایت کرنے والوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز، ویسٹ انڈیز کے سر کلائیو لائیڈ...
    پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے  100کلومیٹر...
    افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیانانٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over...
    ٹیسٹ ، ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ کے کھیل میں ایک اور نیا دلچسپ فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ۔کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور سنسنی خیز فارمیٹ جسے 'ٹیسٹ ٹوئنٹی' کا نام دیا گیا ہے کو 16 اکتوبر کو متعارف کرایا گیا۔ کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کا منصوبہ بھارتی اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی نے پیش کیا۔ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی کو بین الاقوامی کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کی تقریب رونمائی ایک آن لائن میٹنگ میں کی گئی جس میں ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی کے بانی گورو بہیروانی سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔یہ نیا فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حکمتِ عملی کو ٹی ٹوئنٹی کی تیز رفتار اور سنسنی کے ساتھ...
    بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے معاملے پر تاحال دنیا بھر میں بحث جاری ہے۔ پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا ہے۔ ایک ویڈیو میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اس رویے پر طنز کیا، جو ایشیا کپ 2025 کے دوران سامنے آیا تھا۔ ایشیا کپ کے گروپ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ کرنے سے انکار کیا۔ باقی کھلاڑیوں نے بھی یہی رویہ اپنایا۔ بتایا گیا کہ یہ فیصلہ پہلگام حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے باعث کیا گیا۔ تاہم، آسٹریلیا کے کرکٹرز مرد و خواتین دونوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم...
    ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
    پاکستان کے معروف کرکٹنگ محمد برادران میں سب سے بڑے وزیر محمد انتقال کر گئے، ان کی عمر 95 برس تھی۔ وزیر محمد نے پاکستان کی کرکٹ کے ابتدائی دور میں 20 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، یہ تعداد ان کے بھائیوں حنیف، مشتاق اور صادق محمد سے کم تھی۔ محمد برادران میں اب سب سے بڑے رئیس محمد ہیں جنہوں نے کبھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کی، جبکہ حنیف محمد 2016 میں وفات پا چکے ہیں۔ The PCB is deeply saddened by the passing of former Pakistan Test batter Wazir Mohammad. One of the four Mohammad brothers to represent Pakistan in Test cricket, he featured in 20 matches for his country from 1952 to 1959. The PCB extends its heartfelt...
    کرکٹ کے میدان میں اب مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) نے بھی اپنی جگہ بنالی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پِچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ سے قبل بھارت کی سابق کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنائی اے آئی ٹول کے ساتھ مل کر پِچ رپورٹ پیش کی۔ متھالی راج نے اپنے موبائل پر Gemini Live فیچر استعمال کرتے ہوئے کیمرے کے ذریعے پِچ دکھائی اور اے آئی سے سوال کیا کہ ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے وی ڈی سی اے ACA-VDCA اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ کے لیے موجود ہیں، یہاں موسم گرم...
    بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔ بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دے دیا۔ کرکٹرز نے ڈالرز کی بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریباً 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اور ٹریوس...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان رد کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے ایک روز قبل ایک کالم میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز ’ارینج‘ کرنا چھوڑ دے۔ہر بار ایک ہی گروپ میں روایتی حریفوں کو ساتھ رکھنے کی وجہ صرف مالی فائدہ حاصل کرنا ہے، مگر اب ان کی وجہ سے کرکٹ سیاست سے آلودہ ہورہی ہے۔مائیک ایتھرٹن نے مطالبہ کیا کہ اگلے براڈکاسٹنگ دورانیے سے قبل آئی سی سی اپنے ایونٹس کے ڈراز کی شفافیت یقینی بنائے، اگر ایسے میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے سے سامنا نہیں ہوتا تو نہ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، جس نے بھارت میں گرفتار ایک شخص کی خبر کے ساتھ ان کی تصویر نشر کردی۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دینا چاہتا ہوں، اگر سوشل میڈیا پر کوئی شخص میرے نام سے موجود ہے تو پہلے اچھی طرح تصدیق کرلیا کریں۔ – Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real… Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo — Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025 انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ایک شخص جس کا نام بھی وسیم اکرم ہے،...
    انگلستان میں موسم گرما کی روشن دوپہر، آسمان پر بادلوں کی باریک تہہ، کرکٹ اسٹیڈیم میں پولین کی عمارت پر خاموش گھڑی جو میدان کرکٹ میں برپاہونے والے دلچسپ معرکوں کا گواہ ہے۔ بالرز اینڈ پر سفید کوٹ میں ملبوس امپائر اپنی مخصوص Flat Cap اور انداز کی وجہ سے دور سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کے روئیے اور محکم فیصلوں نے غیر معمولی شہرت عطا کی ہے اور اس کی اُٹھی ہوئی اُنگلی پر آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی بھی یقین کرتے ہیں! یہ منظر صرف کھیل نہیں بلکہ تہذیب کا وہ استعارہ ہے، جس کی بنیاد اصول، وقار، برداشت اور سچ کی روایت ہے اور یہ روایت جس نام سے بندھی رہتی ہے، وہ ہے ڈِکی برڈ۔ جی ہاں! دنیائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور 1975 کے پہلے ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی برنارڈ جولین ٹرینیڈاڈ کے علاقے والسین میں انتقال کر گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تاہم ان کی موت کی وجوہات سے متعلق ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق برنارڈ جولین نے اپنے کیریئر کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ 1975 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے اہم رکن تھے، جہاں ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم کی فتح میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن زیراہتمام کنزا مشروبات بنانے والوں معاون اسپانسرشاداب ہوٹل اور تکہ بائٹ کے تعاون سے پہلا سعودی عربین کرکٹ فیدریشن (ایس اے سی ایف) کنرا انڈر19 گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل گرلزاسکول العزیزیہ کی ٹیم نے یسرا کی شاندارپرمارمنس کی بدولت انڈین انترنیشنل گرلزاسکول کو 31رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز اسکور کیا۔ یسرا نے 3 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 23، تحریم، 11 اور عریبہ نے 12 رنز بنائے۔ توبہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انڈین انٹرنیشنل گرلزاسکول مقررہ 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر47 بناسکی۔ عاشیکا نے 16 رنز...
    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔  میڈیا ذرائع کے مطابق کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت کئی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کے ولیمے کی تقریب میں محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت دیگر مقامی کرکٹرز  بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب چھ اکتوبر کو ہو گی۔
    خبروں کا موسم بھی عام موسم کی طرح بدلتا رہتا ہے۔ آج کل اچھی خبروں کا موسم ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا پچھلے چند مہینوں میں ان بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ گرم جوش اٹھنا بیٹھنا ہے جن سے ملنے کے لیے کبھی ہفتوں، مہینوں بلکہ سالوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ بار بار بتایا جا رہا ہے، وہ دن گئے کہ پاکستان کو معاشی مسائل اور عالمی تنہائی کا سامنا تھا،اب نیا دور ہے، سیکیورٹی معاملات میں بھی ہر چہ بادآباد ہے اور معاشی معاملات میں بھی۔ سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بہت کچھ کہااور لکھا جا رہا ہے، تاہم ہمارا فوکس معاشی اقدامات اور مستقبل کے امکانات پر ہے۔ یادش بخیر 11/12 سال پہلے اسلام آباد میں ایک...
    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی ممکنہ تنازعے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ ورلڈکپ میں پاک بھارت ویمنز میچ سے ایک دن قبل، پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے غیر رسمی انداز میں موجودہ سیاسی حالات پر سوالات اٹھانے کی کوشش کی۔ اس پر آئی سی سی کی میڈیا مینیجرسیپوا کازی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ پریس کانفرنس صرف کرکٹ تک محدود رکھی جائے گی۔ کسی بھی سیاسی معاملے یا دونوں ٹیموں کے ہینڈ شیک سے متعلق سوالات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان ہدایات کے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی اسکواڈ کے یہ کھلاڑی اپنی اپنی ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ محمد رضوان اور اسپنر ساجد خان پشاور ریجن کی جانب سے کھیلیں گے، جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا سیالکوٹ اور فاسٹ بولر حسن علی لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔ Pakistan Test squad’s pre-series camp continues in Lahore ???? Glimpses of day two of the scenario-based practice match at the Gaddafi Stadium ????#PAKvSA pic.twitter.com/4X88wdiWpk — Pakistan...
    ایشین کرکٹ کونسل  کو ایک غیر معمولی قیادت کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مبینہ طور پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے براعظمی کرکٹ باڈی کے اندر گہرے سیاسی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ شدید اختلاف دبئی میں اپنی چیمپئن شپ کی فتح کے بعد بھارت کی جانب سے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی قبول کرنے سے انکار سے پیدا ہوا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ٹرافی اے سی سی ہیڈکوارٹر میں ہی چھوڑ دی، یہ ایک ایسا عمل ہے جو اب کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑا سفارتی واقعہ بن...
    سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، کمنٹیٹر اور ریئلٹی شو جج نوجوت سنگھ سدھو نے انکشاف کیا کہ کرکٹ ان کا پہلا خواب نہیں تھا بلکہ وہ فوج میں جانا چاہتے تھے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرسدھو نے بتایا کہ وہ بچپن سے فوج میں شامل ہونا چاہتے تھے اور انہوں نے پہلی ہی کوشش میں انڈین ملٹری اکیڈمی(آئی ایم اے) کا امتحان پاس کر لیا تھا۔ لیکن جب وہ جانے ہی والے تھے تو والد نے انہیں روک دیا۔ سدھو کے بقول،’میرے والد نے کہا، ’نہ جا… میں تیرے بغیر جی نہیں پاؤں گا۔ اس دن میں نے اپنا خواب قربان کیا اور والد کا خواب پورا کرنے کے لیے کرکٹ کو اپنا لیا۔‘ لیکن کرکٹ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے معافی مانگ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ معافی اس تناظر میں سامنے آئی ہے جب ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اداکار نے حارث رؤف پر سخت تنقید کی تھی۔ سید جبران نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کھلاڑی سے براہ راست معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دوستو، سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا، جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا۔‘‘ اداکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کردیا ۔اس ڈوڈل کو Womens Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا...
    گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر آج اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کیا ہے۔ اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔  یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا ہے، یعنی مردوں کے...
    بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، لیکن بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا، یوں بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں کھیل کو ’’آپریشن سندور‘‘ سے تشبیہ دے کر واضح کیا کہ بھارت کے لیے یہ میچ کھیل نہیں، ایک جنگی بیانیہ تھا۔ یہ واقعہ اگرچہ اسپورٹس کی دنیا میں نمایاں حیرت کا باعث بنا ہے، مگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ برصغیر کی تاریخ، ثقافت اور سیاست میں ایک گہرا تعلق اس کے ساتھ ہے۔ جنوبی ایشیا کے عوام کے لیے یہ کھیل اہمیت کا حامل ہے اور کھیل کے کچھ آداب ہوتے ہیں اور باہمی احترام اس کا ہم تقاضا ہے۔ لیکن جب کوئی قوم اپنے سیاسی عزائم اور تنگ نظری کو کھیل کے میدان تک لے آئے تو نہ صرف کھیل کی اصل روح مجروح ہوتی ہے بلکہ عالمی سطح پر اس قوم کی اخلاقی حیثیت بھی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔ حالیہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کے بعد بھارتی ٹیم کا رویہ اسی افسوسناک حقیقت کی تازہ مثال ہے۔ بھارتی ٹیم نے نہ صرف اسپورٹس مین اسپرٹ کی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ بھارتی فاسٹ بولر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے رویے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دائر کردہ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ستمبر کے میچ کے اختتام پر ارشدیپ سنگھ نے انتہائی نامناسب اشارے کیے جو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ شکایت کے مطابق ارشدیپ نے شائقین کرکٹ کی جانب فحش اشارے کیے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق...
    انڈیا کے معروف تاریخ دان اور دانشور رام چندر گوہا نے ایک مضمون میں سنگاپور میں کتابیں جمع کرنے کے شوقین ایک صاحب کے بارے میں بتایا ہے جو اپنے پاس موجود ہر کتاب کی دو کاپیاں رکھتے ہیں۔ ایک کو وہ جراثیم سے پوتر کرکے پولیتھین میں لپیٹ کر گردو غبار اور انسانی ہاتھوں کی دسترس سے دور تہہ خانے میں محفوظ کرتے ہیں۔ جبکہ کتاب کی دوسری کاپی بک شیلف میں رکھ دیتے ہیں جو ذاتی استعمال اور ان کے قابلِ بھروسہ دوستوں کی رسائی میں ہوتی ہے۔ رام چندر گوہا لکھتے ہیں کہ ان کے پاس نہ بینک بیلنس ہے نہ گھر میں اتنی جگہ کہ کتابوں کے شوق کی ایسی پیروی کر سکتے سو ان کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔ آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت  کی تھی اس پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد...
    ایشیا کپ میں اوچھی حرکتیں کرنے اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات پر بھارتی ٹیم اور بورڈ کو شدید ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بائیکاٹ کے دباؤ کے زیر اثر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈ پر پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی نے بائیکاٹ کرنے کے بجائے اوچھی حرکتیں کرنے کا فیصلہ کیا اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات کیے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بنگلہ دیش کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔یہ ایشیا کپ میں ان کی چوتھی ڈک ہے جبکہ سال 2025 میں ان کا چھٹا ڈک ہے، جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ صائم ایوب اب زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا کے برابر آ گئے ہیں، جنہوں نے 2024 میں چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔یہ غیر خوشگوار سنگ میل اس بات کا عکاس ہے کہ 2025 صائم ایوب کے لیے کتنا کٹھن سال رہا ہے۔ اگرچہ ماضی میں وہ اپنی صلاحیتوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کرکٹ ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ اتوار کے روز ایشیا کپ کے سپر چار کے میچ کے دوران مبینہ 'اشتعال انگیز اشاروں' پر پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو کے ایک متنازعہ بیان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکایت درج کرائی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے یہ خبر ذرائع کے حوالے سے دی تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ کے مشہور کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے انتقال کی خبر یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے افسوس کے ساتھ دی اور انہیں کرکٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔ کلب کے مطابق ڈکی برڈ اپنے گھر پر وفات پا گئے۔ڈکی برڈ کا شمار دنیا کے نامور اور باوقار امپائرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 66 ٹیسٹ میچز، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تین ورلڈکپ فائنلز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، جو ان کی شاندار صلاحیتوں اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔امپائرنگ...
    کھیل کی دیانت، خوش اخلاقی اور روایت کا ایک روشن باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا دنیا کرکٹ کے سب سے محترم اور معتبر امپائروں میں شمار ہونے والے ہیرلڈ “ڈِکی” برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں پُرسکون حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ڈِکی برڈ کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے امپائرنگ کو ایک فن اور اعتماد کی علامت میں تبدیل کیا۔ ان کے فیصلے ہمیشہ غیر جانبداری، دیانت داری اور کرکٹ کے اصل جذبے کا عکاس رہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے کھلاڑی اور شائقین انہیں نہ...
    کرکٹ کی دنیا کے عظیم اور لیجنڈری ایمپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈکی برڈ کا شمار ان ایمپائروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور غیر متنازع فیصلوں کے ذریعے عالمی کرکٹ کو ایک نئی پہچان دی۔ ڈکی برڈ کا اصل نام ہیرالڈ ڈینس برڈ تھا، وہ 19 اپریل 1933 کو انگلینڈ کے علاقے بارنسلے (یورکشائر) میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں وہ کرکٹر کے طور پر کھیل کے میدان میں اترے، لیکن ایک حادثے نے ان کا کھلاڑی بننے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب لکھا، اور یوں وہ ایمپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ انہوں نے 1973 میں...
    سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
    سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں سرجری کے بارے میں بتایا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے سرجری کرائی ہے، میں ایک ہفتہ اسپتال میں رہا اس دوران دو دن آئی سی یو میں گزارے۔ بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ سرجنز اور ان کی ٹیم نے غیر معمولی کام کیا ہے، اب سب کچھ بہتر جا رہا ہے، جب دل کی سرجری ہو تو پھر آپ کو کچھ وقت احتیاط سے گزارنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 6 ہفتے گھر پر گزارے لیکن کچھ نہ کرنے کا فائدہ...
    لاہور: پنجاب کی 45 جیلوں میں112 کم عمر ایسے بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بغیر کسی جرم اور گناہ کے اپنی ماؤں کے ہمراہ سزائیں کاٹنے پر مجبور ہیں، ان میں 55 لڑکے اور57 لڑکیاں شامل ہیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات کے مطابق صوبے کی 45  مختلف جیلوں میں 6 سال یا اس سے کم عمر  بچے اور بچیاں جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سب سے زیادہ کم عمر بچے اور بچیاں اڈیالہ جیل راولپنڈی اور وویمن جیل ملتان میں ہیں، سنٹرل جیل لاہور میں 10بچے جن میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں، سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں12 بچے جن میں پانچ لڑکے...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر  نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔ ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے  کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کنزا مشربات بنانے والوں کے تعاون سے کنزا انڈر۔ 19 بوائز اینڈ گرلز کرکٹ چمپئین شپ کا آغاز جمعہ 12 ستمبر2025 سے ڈبلیو پی سی اے گرؤنڈز پرہورہا ہے۔ اس کا اعلان ڈبلیو پی سی اے ایگزیکیٹو کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں کیا جو کبابش ریسٹورینٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈبلیو پی سی اے کےسینئرنائب صدر الیاس مصطفیٰ، جنرل سکریٹری سہیل شاہ ممبران ماجد صدیقی، رفیع اللہ، خلیل ڈاؤد، زبیر، ظفر، ڈاکٹرضیاءالدین اوردیگرنے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے چیف کواردینیٹرجاوید احمد، انٹرنیشنل امپائر کاشف مرزا ، ڈاکٹر ضیاء الدین، اسپانسرز اور ٹیموں کے کوچیز، منیجرزاور کیپٹنز نے شرکت کی۔ ناظم تقریب ڈاکٹر ضیاء الدین نے تمام...
    کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ہے، فینز کے جذبات کی عکاسی ہے، اور ایشیائی کرکٹ کے وقار کا امتحان ہے۔اینڈی پائی کرافٹ اس ہائی وولٹیج مقابلے میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ وہی میدان اور وہی ریفری (اینڈی پائی کرافٹ) ہیں، جن کے گرد گزشتہ میچ کے بعد ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا۔ پچھلے میچ کی شکست کا دباؤ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے مات دی تھی، جس کے باعث گرین شرٹس پر آج کے میچ میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ دبئی میں شائقین کا جوش و خروش گزشتہ روز پاکستان ٹیم جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو وہاں موجود بھارتی فینز نے ان کا والہانہ استقبال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں مسلسل دوسری سنچری جڑ کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے لگاتار 2 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریز اسکور کی ہوں۔ سدرہ امین اس اعزاز کی حامل بننے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی بیٹر ہیں۔ ان کی یہ کامیابی ویمنز کرکٹ کے حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور اسے پاکستانی کرکٹ کے...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اسی سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹورنامنٹ کا آفیشل ترانہ “Bring It Home” جاری کر دیا ہے۔ اس ترانے کو بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے۔ آئی سی سی نے یہ ترانہ سوشل میڈیا پر ایک دلکش ویڈیو کے ساتھ جاری کیا، جس میں شریا گھوشال کی پرجوش موسیقی کے ساتھ خواتین کرکٹرز کی جھلکیاں شامل ہیں۔ گانے کے بول راقیب عالم اور نذیف محمد نے تحریر کیے، جبکہ موسیقی کی کمپوزیشن، پروڈکشن اور ارینجمنٹ نکل ابھیانکر نے کی ہے۔ Sing it with us ???? Tarikita Tarikita dhom… dhak dhak! ???? The...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ...
    ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے میچ کے دوران سری لنکا کے نوجوان آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار ہو گئے۔ افغانستان کے خلاف میچ جاری تھا کہ ان کے والد سرانگا وللاگے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونیتھ کو والد کے انتقال کی اطلاع میچ ختم ہونے کے بعد دی گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سری لنکا کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو وللاگے کو یہ افسوسناک خبر سناتے اور تسلی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انکشاف کیا کہ سرانگا وللاگے بھی اسکول کرکٹ کے معروف کھلاڑی تھے اور انہوں نے پرنس آف...