بھارت کا ایک اور ڈرامہ، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ آفیشلز ایریا میں فلم بندی کی۔آئی سی سی نے بدھ کو ہونے والے میچ سے قبل کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) کے پروٹو کول کی’بدانتظامی‘ اور’متعدد خلاف ورزیوں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل بھیجی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن میچ کے دن پی ایم او اے کی بار بار خلاف ورزیوں کے قصوروار قرار پائے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع ختم: اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن ریفری مقرر
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اہم میچ سے قبل ایک اہم پیش رفت میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب یہ میچ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن سپروائز کریں گے، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سپر 4 مرحلے میں رسائی کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟
یہ پیش رفت بھارت اور پاکستان کے 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارت نے پاکستان کا 128 رنز کا ہدف سوریا کمار یادو کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
میچ کے بعد معاملات تنازع کا شکار ہوگئے جب ناقابلِ شکست یادو اور شیوَم دوبے نے روایتی ہینڈ شیک کے بجائے صرف “فسٹ بمپ” کیا اور سیدھا میدان سے باہر چلے گئے، جبکہ پاکستانی کھلاڑی انتظار کرتے رہ گئے۔
مزید پڑھیں: ‘میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز آئی سی سی اور میری لی بون کرکٹ کلب کو باضابطہ خط لکھ کر اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔
بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفری کے کہنے پر ٹاس اور میچ کے بعد کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا، جو کھیل کی روح اور ایم سی سی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے ہرادیا
پی سی بی نے اپنے خط میں لکھ تھا کہ میچ سے پہلے اور بعد میں کھلاڑیوں نے کوئی ہینڈ شیک نہیں کیا، جو کھیل کی طویل روایت اور اسپرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اینڈی پائی کرافٹ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور پائی کرافٹ کو ہٹانے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی، تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کر کے رچی رچرڈسن کو نامزد کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپرٹ ایشیا کپ پائی کراٖفٹ پاکسان پاکستان کرکٹ بورڈ رچی رچرڈسن متحدہ عرب امارات میچ ریفری ہینڈ شیک