ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا جوڑ' کرکٹ میں ایک اور نیا دلچسپ فارمیٹ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ٹیسٹ ، ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ کے کھیل میں ایک اور نیا دلچسپ فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ۔کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور سنسنی خیز فارمیٹ جسے 'ٹیسٹ ٹوئنٹی' کا نام دیا گیا ہے کو 16 اکتوبر کو متعارف کرایا گیا۔ کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کا منصوبہ بھارتی اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی نے پیش کیا۔ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی کو بین الاقوامی کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کی تقریب رونمائی ایک آن لائن میٹنگ میں کی گئی جس میں ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی کے بانی گورو بہیروانی سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔یہ نیا فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حکمتِ عملی کو ٹی ٹوئنٹی کی تیز رفتار اور سنسنی کے ساتھ جوڑے گا۔اس فارمیٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کے کئی بڑے ناموں کی حمایت حاصل ہے، جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، سر کلائیو لائیڈ اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا ہر میچ مجموعی طور پر 80 اوورز پر مشتمل ہو گا اور ٹیسٹ کرکٹ کی طرح اس کی مجموعی طور پر 4 اننگز ہوں گی۔ ہر ٹیم 20 اوورز پرمشتمل2 اننگز کھیلے گی اور ٹیسٹ میچ کرکٹ کی طرح پہلی اننگز کی لیڈ دوسری اننگز میں جمع ہو جائے گی۔اس فارمیٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کی طرح ’فالو آن‘ اور ٹی ٹوئنٹی کی طرح پاوور پلے بھی ہو گا۔ ہر ٹیم 5 بولر استعمال کر سکے گی اور ہر بولر دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 8 اوورز کر واسکے گا۔اس فارمیٹ میں وائیڈ اور نو بالز کے لیے ٹی ٹوئنٹی والے قوانین لاگو ہوں گے، یعنی فری ہٹ بھی ملے گی۔ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ کا پہلا ایونٹ جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ جنوری 2026 میں منعقد ہوگی، جس میں 13 سے 19 سال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹیسٹ ٹوئنٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کی طرح اور ٹی
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا کا ٹکرا اب سے کچھ دیر میں
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
پاکستان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میں سے 3 میچز جیتے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب سری لنکا نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان کے خلاف آخری میچ میں جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائی، جو دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور فائنل کے لیے پرعزم تیاری کو ظاہر کرتی ہیں۔
آج کا فائنل دونوں ٹیموں کے لیے اہم موقع ہے، اور شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں