ڈبلیو پی سی اے کے زیراہتمام کنزا انڈر۔19 بوائزاینڈ گرلز کرکٹ چمپئین شپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل) ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کنزا مشربات بنانے والوں کے تعاون سے کنزا انڈر۔ 19 بوائز اینڈ گرلز کرکٹ چمپئین شپ کا آغاز جمعہ 12 ستمبر2025 سے ڈبلیو پی سی اے گرؤنڈز پرہورہا ہے۔ اس کا اعلان ڈبلیو پی سی اے ایگزیکیٹو کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں کیا جو کبابش ریسٹورینٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈبلیو پی سی اے کےسینئرنائب صدر الیاس مصطفیٰ، جنرل سکریٹری سہیل شاہ ممبران ماجد صدیقی، رفیع اللہ، خلیل ڈاؤد، زبیر، ظفر، ڈاکٹرضیاءالدین اوردیگرنے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے چیف کواردینیٹرجاوید احمد، انٹرنیشنل امپائر کاشف مرزا ، ڈاکٹر ضیاء الدین، اسپانسرز اور ٹیموں کے کوچیز، منیجرزاور کیپٹنز نے شرکت کی۔ ناظم تقریب ڈاکٹر ضیاء الدین نے تمام حاضرین کا استقبال کیا اور بتایا کہ ڈبلیو پی سی اے پہلے بھی یہ ٹورنامنٹس آرگنائز کی چکی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے کے ایف) کی اور تائید اور سرپرستی بھی حاصل ہے۔ انھوں کہا ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔ جس میں بوائز کی 6 ٹیمیں اور گرلز کی 2 ٹیمیں ہیں۔ آتھ ہفتوں پرمحیط اس ٹورنامنٹ میں ہرہفتہ 3 میچز کھیلے جائینگے۔ ٹورنا منٹ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (پی آئی ایس جے) العزیزیہ بوائز کی دو ٹیمیں اورگرلز کی ایک ٹیم ہے۔ پی آئی ایس جے رحاب بوائز کی یک ٹیم ہے۔ انڈین انٹرنیشنل اسکول جدہ ( آئی آئی ایس جے بوائزکی دو اورگرلزکی ایک ٹیم ہے۔ اس کے علاوہ الواحہ کی ایک ٹیم بوائزکی ہے۔ گرلزکی دو ٹیموں کے درمیان بیسٹ آف تھری کی بنیاد پرمیچیزہونگے جس ٹیم کے زیادہ پوائنٹس ہونگے وہ چمپئین قرار پائی گی۔ جبکہ بوائز کے درمیان راؤند رابن لیگ کی بنیاد پر مقابلہ ہوگا۔ سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی، ڈاکٹر ضیاء نے ٹائٹل اسپانسر شپب کے کنزا کے نمائندے ندیم صادق، اور کو اسپانسرز انڈومی کے یاسرعرفات، شاداب ریسٹورینٹ اور تکہ بائٹز کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ معروف کرکٹراور ڈبلیو پی سی اے کے خیرخواہ ندیم سعد الندوی نے نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔ تقریب یوتھ ڈویلپمنٹ انچارج اورٹورنامنٹ چیف کواڈینیٹر جاوید احمد اور کاشف مرزا نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں کٹس بھی تقسیم کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد میں 17 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار لوٹ آئی ہے۔ تاریخی اقبال اسٹیڈیم آج ایک بار پھر جگمگا اٹھے گا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع کو اپنے کیریئر کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کو کامیابی دلائیں۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔
میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے بھرپور نیٹ پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی تیاری میں ہیں۔
یاد رہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔