انگلینڈ کے مشہور کرکٹ امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کے مشہور کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے افسوس کے ساتھ دی اور انہیں کرکٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔ کلب کے مطابق ڈکی برڈ اپنے گھر پر وفات پا گئے۔
ڈکی برڈ کا شمار دنیا کے نامور اور باوقار امپائرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 66 ٹیسٹ میچز، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تین ورلڈکپ فائنلز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، جو ان کی شاندار صلاحیتوں اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
امپائرنگ کے ساتھ ساتھ ڈکی برڈ نے کرکٹ بطور کھلاڑی بھی کھیلا۔ انہوں نے 93 فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لیا۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ، دونوں میں بے حد مقبول رہے۔
ان کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور دیانت داری نے انہیں کھیل کی تاریخ میں ایک یادگار مقام دیا۔ ان کے انتقال سے کرکٹ دنیا نے ایک مخلص اور عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈکی برڈ
پڑھیں:
معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے
سٹی 42: وطن عزیز کے معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے
محمد ناصر کئی سالوں سے علالت کا شکار تھے۔وہ کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔
مرحوم محمد ناصر کی نماز جنازہ کوثر مسجد میں ادا کی جائے گی ۔
محمد ناصر کے مقبول گانوں میں ہوا ہوا خوشبو لٹا دے۔ میں نے تمہاری گاگر سے۔ آجانا دل ہے دیوانہ سمیت کئی مقبول گیت شامل ہیں ۔