کرکٹرز کا روپ دھار کر 15 بنگلہ دیشی نوجوانوں کی ملائیشیا میں داخلے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔
15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔
کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔
ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز 15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
بنگلہ دیشی نوجوانوں کے اس گروپ کا عویٰ تھا کہ وہ ایک کرکٹ ٹیم ہیں جو ایک مقابلے میں شرکت کے لیے ملائیشیا آئی ہے۔ تاہم ملائیشیائی حکام کو تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے ’پینانگ کرکٹ ایسوسی ایشن‘ کی طرف سے جو خط پیش کیا، وہ جعلی تھا۔
حکام کو پتہ چلا کہ 21 سے 23 مارچ تک کوئی شیڈول کرکٹ میچ نہیں تھا، جیسا کہ گروپ نے دعویٰ کیا تھا۔
ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی ملازمت یا انسانی اسمگلنگ کے لیے کھیلوں کے ویزوں کا غلط استعمال کرنے والے افراد یا سنڈیکیٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیشی نوجوان ملائیشیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی نوجوان ملائیشیا ملائیشیا میں بنگلہ دیشی حکام کو کے لیے
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔