ایشیا کپ 2025 کے سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل (ACC) ایشیا کپ 2025 کے سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
سپر4 کے پہلے میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔
ٹکٹوں کی قیمت عام میچز کے لیے 75 درہم (تقریباً 5,748 روپے) سے شروع ہو رہی ہے تاہم سب سے زیادہ توجہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ پر مرکوز ہے جو 21 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
اس بڑے مقابلے کے ٹکٹ 350 درہم (تقریباً 26,824 روپے) سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ اسپیشل ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی قیمت 32 ہزار درہم (تقریباً 24 لاکھ 52 ہزار روپے) تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کے میچز کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے جہاں ہر میچ کی کم از کم ٹکٹ قیمت 100 درہم رکھی گئی ہے۔
فائنل میچ، جو 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، کے چند ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی ٹکٹ فائنل ٹیموں کے طے ہونے کے بعد دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟
شائقین کی سہولت کے لیے خصوصی پیکج سسٹم بھی برقرار رکھا گیا ہے جو 525 درہم سے شروع ہوتا ہے۔
پیکج A: پاکستان بمقابلہ بھارت، بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش۔ پیکج B: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا، اور ایشیا کپ کا فائنل۔ٹکٹیں Platinumlist.
ایشیا کپ کے فائنل میں چند ہی دن باقی ہیں ایسے میں خطے بھر میں کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ٹکٹ کرکٹ ورلڈ کپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ ٹکٹ کرکٹ ورلڈ کپ بنگلہ دیش ایشیا کپ کے لیے کے ٹکٹ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔