عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹربنگلہ دیشی کوچنگ سٹاف میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کو اپنے کوچنگ سٹاف میں شامل کرلیا ہے۔ سابق آف سپنر ارشد خان کو زمبابوے کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو 20 اپریل کو سلہٹ میں شروع ہو رہی ہے۔
ارشد خان نے 1997 سے 2006 کے دوران 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیلے۔ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ راشد خان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ابتدائی معاہدہ تین ماہ کاہے لیکن پاکستان میں ٹی20 سیریز کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی کی صورت میں معاہدے میں 2027 ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔
اس سے قبل بی سی بی نے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو تین ماہ کے لیے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا، وہ بنگلہ دیش کے آئندہ پانچ ٹی 20 میچز کیلئے دورئہ پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جیمز پامٹ کو ورلڈ کپ 2027 تک فیلڈنگ کوچ تعینات کیا ہے۔ 56 سالہ جیمز 2018 سے 2023 تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں۔
حج 2025 سے قبل سعودی عرب میں 18,000 سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔