Daily Ausaf:
2025-09-22@05:55:19 GMT

سابق انگلش فاسٹ باؤلر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

انگلینڈ(نیوز ڈیسک)سابق انگلینڈ فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس 61 برس کی عمر میں موٹر نیورون بیماری (ایم این ڈی) سے ایک سال طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈیوڈ سڈ لارنس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد سیاہ فام کرکٹر تھے۔

سابق فاسٹ باؤلر کو گزشتہ سال ایم این ڈی کی تشخیص ہوئی تھی، ایک ایسی بیماری جو پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے اور دماغ و اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔

سابق کرکٹر کے اہل خانہ کے مطابق بے حد افسوس کے ساتھ ہم ڈیوڈ سڈ لارنس کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، وہ ایک متاثر کن شخصیت تھے، جنہوں نے ہر چیلنج کا دل وجان سے مقابلہ کیا جب کہ وہ اپنی بیماری سے بھی ایک سال تک لڑتے رہے۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا دوسروں کو حوصلہ دینا اور ان کے بارے میں سوچنا ان کے آخری وقت تک جاری رہا اور یہی ان کی شخصیت کی اصل عکاسی کرتا ہے۔

لارنس نے انگلینڈ کے لیے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے، گلوسٹر شائر کے لیے 280 میچوں میں شرکت کی اور کلب کے لیے 625 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 1988 میں لارڈز میں سری لنکا کے خلاف ہوا جب کہ ان کا کیریئر کا نمایاں لمحہ 1991 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اوول میں 5 وکٹیں حاصل کرنا تھا۔

وہ 2022 میں لارنس گلوسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے پہلے سیاہ فام صدر بنے، اور رواں سال کے آغاز میں انہیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پہلے اعزازی لائف وائس پریزیڈنٹس میں شامل کیا گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے لارنس کو ’انگلش کرکٹ کے ایک حقیقی رہنما، اور ایک باہمت، باکردار اور ہمدرد انسان‘ قرار دیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے

کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکریٹری خزانہ رہے۔ ان کی تدفین بعد نمازِ مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔

سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھر کی ثقافتی دھڑکن تھم گئی؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کرگئے
  • پیارعلی انتقال کرگئے
  • لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کرگئے
  • سیٹ پر گر کر زخمی ہونے والے معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
  • سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
  • کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے
  • شان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
  • مشہور بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے
  • ایشیا کپ کے دوران سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے
  • افغانستان کیخلاف ایک اوور میں 5 چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے