عمر گل کی گھر کے باہر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں اچانک بارش کے ساتھ ہونے والی ژالہ باری سے سابق کرکٹر عمر گل کا گھر بھی متاثر ہوا۔
گزشتہ روز، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ژالہ باری اور بڑے سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اس حوالے سے سابق کرکٹر عمر گل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’انسٹاگرام‘‘ پر اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کے گھر کے اندر اور باہر بھی بڑے بڑے اولے پڑے۔
View this post on InstagramA post shared by Umar Gul (@umargulofficial)
ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ عمر گل گھر کے باہر شدید اولے پڑنے سے پوری جگہ سفید ہوگئی جبکہ ایک ویڈیو میں گھر کے باہر کا منظر بھی دکھایا گیا۔
عمر گل نے راستہ صاف کرنے کے لیے ویڈیو میں گھر کے باہر سے اولے بھی ہٹائے، شدید اولوں کے باعث گھر کے باہر درخت کے پتے بھی جھڑ گئے۔
سابق کرکٹر نے ویڈیو کیپشن میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اس طرح کا موسم پہلے کبھی نہیں دیکھا اور یہ کافی خوفناک تھا۔ اللہ ہم سب پر اپنا رحم کرے، آمین۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ژالہ باری اور اولے پڑنے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دیکھا گیا کہ لوگوں کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر کے باہر عمر گل
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف
خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔تاہم اب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیے گئے، پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر دیا جس پر نشان اور نمبر لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا جس نے پہلے رکن کا ووٹ ڈالا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لایا، یہ سلسلہ پھر سارا دن چلتارہا،کسی رکن نے اپنا ووٹ خود نہیں ڈالا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق تھا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سب سے آخر میں ووٹ پول کیا۔