چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔جوز بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جوز بٹلر
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کے شائقین کے لیے بڑی خبر — پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 21 ستمبر (اتوار) کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے بھرپور ہوگا۔
پاکستان نے دبئی میں جگہ بنالی
پاکستان نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے نہ صرف میدان میں بیٹنگ پریشر کو سنبھالا بلکہ میدان سے باہر درپیش چیلنجز پر بھی قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔
کرکٹ دیوانوں کے لیے تیار رہنے کا وقت!
پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز ہمیشہ جذبات، مہارت، اور بھرپور مقابلے سے بھرے ہوتے ہیں — اور اب ایک اور بڑا معرکہ 21 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ کیا گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فتح سمیٹ سکیں گے؟ سب نظریں اسی دن پر جمی ہیں۔