پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ٹرائلز منگل کو ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے موخر ٹرائلز منگل کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر نیشنل اسٹیڈیم پر ہوں گے۔
منتخب ویمن کرکٹرز کو قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12سال رکھی گئی ہے جبکہ خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنا ب فارم، برتھ سرٹیفکیٹ یا قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لانا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پی سی بی کے گرین سگنل پر قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب میچ ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر کافی دیر ڈیڈلاک رہا جو بعدازاں ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجا اور نجم سیٹھی کو بھی طلب کیا بعدازاں پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا جس پر دبئی کے ہوٹل میں موجود ٹیم میچ کھیلنے کےلیے اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔