قومی کرکٹر آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آصف علی نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل اور خوشی کے لمحات میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔
قومی انٹرنیشنل کرکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے استعفیٰ دے دی، قومی کرکٹر آصف علی نے 21 ون ڈے،58 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی آصف علی کہتے ہیں پاکستان کی جرسی پہننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز یے.
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 1, 2025
انہوں نے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خاص طور پر ورلڈ کپ کے دوران اپنی پیاری بیٹی کے انتقال جیسے دکھ بھری صورتحال میں انہیں سنبھالا اور آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
آصف علی نے کہاکہ وہ انشااللہ اپنے شوق کو جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
واضھ رہے کہ آصف علی نے پاکستان کی نمائندگی 21 ایک روزہ اور 58 ٹی20 میچز میں کی، جبکہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیل چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان بین الاقوامی کرکٹ ریٹائرمنٹ قومی کرکٹر وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان بین الاقوامی کرکٹ ریٹائرمنٹ قومی کرکٹر وی نیوز آصف علی نے قومی کرکٹ
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان