پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کرے گی، پی ٹی آئی اپنی اسمبلی ایوان سے باہر لگائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بائیکاٹ کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس عوام کے مینڈیٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت تھی، پنجاب میں مجارٹی تھی، سندھ میں ہمارے پاس خاصے ووٹ تھے، اسی طرح قومی اسمبلی میں ہم نے 180 سیٹوں کے ساتھ بیٹھنا تھا، لیکن ہمارا مینڈیٹ ہم سے لے لیا گیا، ہم 91 کے ساتھ بیٹھے۔
تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے Boycott ????????
خان صاحب کا حکم ہے۔ ہم نے بڑی کوشش کی مگر ہماری آواز دبائی جاتی۔ ہم مجبور ہر اب احتجاج کریں گے۔ گوہر خان
مکمل ویڈیو۔ https://t.
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) September 1, 2025
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 76 سیٹیں رہ گئی ہیں، باقی ہمارے ساتھیوں کو سزائیں دلوا کر نااہل کرایا گیا، 3 سیٹیں ہم سے دوبارہ گنتی میں لے لی گئی تھیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے اور اس پارلیمان کو مضبوط کیا جائے اور ہم پارلیمان میں رہیں، ہمارے تحفظات تھے کہ ایوان پورا نہیں ہے، ایوانوں میں بغیر مینڈیٹ کے لوگ بیٹھے ہیں، ہماری مخصوص نشستیں بھی لے لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا 9 مئی پر معافی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وضاحتی ردعمل سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں ہماری آواز کو بھی دبایا گیا، ہمیں اسپیس نہیں ملی، لیکن ہمارا اب ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ کل سے ہم اپنی اسمبلی باہر لگائیں گے، اسمبلی میں جائیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے، پوائنٹس آف آرڈر پر بات کریں گے لیکن ہماری پوری اسمبلی باہر ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بائیکاٹ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بائیکاٹ بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
پشاور:پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی