3 سالوں سے سنگل ہوں، کوئی گرل فرینڈ نہیں! کرکٹر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔
شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر دیکھ رہا ہوتا ہوں کہ اس لڑکی کو ڈیٹ کررہا ہوں، فلاں لڑکی کیساتھ گھوم رہا ہوں لیکن میری پوری توجہ اپنے کرکٹ پر مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
قبل ازیں بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انکے بریک اَپ کی خبریں چلائی گئیں۔
مزید پڑھیں: شبمن گل کو جانتی تک نہیں شادی کی افواہوں سے بھارتی اداکارہ پریشان
کرکٹر شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شبمن گل
پڑھیں:
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
ان دنوں راج کندرا اور اداکارہ شلپا شیٹی 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی کا ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔
اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے جس میں اب نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی کے جمع شدہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ بنائی جانے والی فلموں اور دیگر پراجیکٹس کی تشہیری مہم پر خرچ کیا گیا، جس میں تقریباً 20 کروڑ بھارتی روپے پروموشن اور دیگر اخراجات پر خرچ کیے گئے۔
راج کندرا نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا بھی ان پروموشنز کا حصہ تھیں جس کو ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ راج نے پروموشنز کی تصاویر بھی بطور ثبوت دکھائی ہیں۔
تاہم اس بات کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ بپاشا اور نیہا کو یہ ادائیگیاں واقعی ہوئیں یا یہ دوںوں بھی کمپنی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے آگاہ تھیں اور اس کا حصہ تھیں۔