اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل فیصل خان نے کہا کہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جا رہے ہیں، ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے دیں، دفعات پر اعتراض بعد میں کر لیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ان اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی رہنما صارم برنی کے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سماجی رہنما صارم برنی کو سٹی کورٹ میں پیش نہیں کیا جبکہ عالیہ برنی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ عالیہ برنی کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی اور مقدمے کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جرم کچھ ہے، دفعات کچھ اور لگا دی گئی ہیں، دفعات کی تبدیلی کے بغیر فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل فیصل خان نے کہا کہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جا رہے ہیں، ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے دیں، دفعات پر اعتراض بعد میں کر لیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ان اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پانچ اکتوبر احتجاج کیس ، علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع
جمال الدین : پانچ اکتوبر احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کامقدمہ ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع،انسداد دہشت گردی عدالت نےان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ علیمہ خانم اور عظمی خانم عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکیل نے ایک پیشی سے استثنی کی درخواست دائر کی اور بتایا بھی کہ دونوں بہنوں نے اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اس لئے ان کی پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے علیمہ خانم اور عظمی خانم کی ایک سماعت کیلئے استنثی کی درخواست منظور کرلی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
Ansa Awais Content Writer