پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں:وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا نے الگ الگ ملاقات کی ہے. جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیاپی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اظہار تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نےملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم جس نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان اور یورپی یونین کو بھرپور فائدہ پہنچایا، کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مئی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان۔یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین کی سفیر کو اس تقریب کو کامیاب بنانے میں پاکستان کے مکمل تعاون اور سہولت کا یقین دلایا۔ یورپی یونین کی سفیر نے وزیر اعظم کو یورپی یونین کے وفود کے حالیہ پاکستان کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یورپی یونین کے ساتھ اہم امور خصوصی طور پر جی ایس پی پلس سہولت کے تسلسل پر تعمیری مذاکرات کے لیے یورپی دارالحکومتوں سے موٴثر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاہے جو آئندہ برسوں میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رِینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان کاروباری اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے یورپی یونین کی حمایت کو سراہا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور یورپی یونین خزانہ محمد اورنگزیب یورپی یونین کی سفیر یورپی یونین کے ساتھ پر تبادلہ خیال کیا جی ایس پی پلس اورنگزیب نے پاکستان میں نے پاکستان پاکستان کے پر زور دیا میں یورپی کیا اور کے لیے
پڑھیں:
سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سلمان اکرم راجہ نےشاہ محمود سےموجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجا کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔شاہ محمود قریشی سے حالیہ دنوں میں فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے سابق اور ناراض رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی سے اس حوالے سے بھی بات کی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔