طوفان الاحرار ڈیل کے تحت ملک بدر کیے گئے 13 فلسطینی قیدی ترکیہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
قیدیوں کی تازہ ترین کھیپ کی آج آمد کے ساتھ ترکیہ کے زیر اہتمام قیدیوں کی تعداد اب 30 ہو گئی ہے، یہ سبھی "طوفان الاحرار” معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر رہا کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جیل سے رہا ہونے والے 13 فلسطینی ترکیہ پہنچ گئے جنہیں حال ہی میں ملک بدر کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں صیہونی ریاست کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ طوفان الاحرار کے تحت رہا کئے گئے تیرہ فلسطینی جنہیں ملک بدر کر دیا گیا تھا آج جمعہ کو ترکیہ پہنچ گئے۔ طوفان الاحرار معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر رہا کیے گئے یہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ ہے۔ قیدیوں کی تازہ ترین کھیپ کی آج آمد کے ساتھ ترکیہ کے زیر اہتمام قیدیوں کی تعداد اب 30 ہو گئی ہے، یہ سبھی "طوفان الاحرار” معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر رہا کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طوفان الاحرار قیدیوں کی کیے گئے
پڑھیں:
ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: ملائیشیا میں حالیہ طوفان کے باعث تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں حالیہ طوفان نے دیوہیکل تودوں کو بھی اپنی جگہ سے ہٹا دیا ہے، جو بالاآخر زمین کی جانب گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں تودوں کے باعث ہلاک شدگان میں7 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔
مذکورہ حوالے سے ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن سے متعدد سڑکیں بھی مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر ریاست صباح میں 1996ءمیں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔