UrduPoint:
2025-07-30@21:37:49 GMT

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,030 روپے اضافے کے بعد 265,174 روپے سے بڑھ کر 269,204 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 243,085 روپے سے بڑھ کر 246,779 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 90 روپے اضافے کے بعد 3,530 اور دس گرام چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے کے بعد 3,026 ہو گئی ۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,942 ڈالر سے بڑھ کر 2,988 ڈالر ہو گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ

پڑھیں:

جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟

جاپان میں کئی دہائیوں کے بعد قیمتوں میں اضافے پر عوامی رویہ تبدیل ہو رہا ہے۔ 2016 میں صرف 10 ین کی قیمت بڑھانے پر معذرت کرنے والی آئس کریم کمپنی ’اکاگی نیوگیو‘ نے اب مزاحیہ انداز میں قیمتیں بڑھانے کی مہم شروع کی ہے۔

اس تبدیلی کی وجہ گزشتہ 30 سال کی سب سے بڑی تنخواہوں میں اضافہ ہے، جس نے کمپنیوں کو اعتماد دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں۔ اب عوام مہنگائی کو برائی نہیں سمجھ رہے۔

مزید پڑھیں: جاپانی مارکیٹ سے پاکستانی طلبا کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟

جاپان میں صارف مہنگائی کی شرح 3 سال سے 2 فیصد سے زائد ہے، اور جولائی میں قریباً 2100 اشیا کی قیمتوں میں اوسطاً 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہوں میں اضافہ جاری رہا تو یہ رجحان معیشت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، ورنہ مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا۔

چاکلیٹ کمپنی میجی کے مطابق، حالیہ 20 فیصد قیمت اضافے کے بعد فروخت میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جو قیمت برداشت کرنے کی حد کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اجرتوں میں حقیقی اضافہ نہ ہوا تو مہنگائی کا یہ نیا دور وقتی ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’اکاگی نیوگیو‘ برائی جاپان مہنگائی میجی

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم
  • سونے کے نرخ میں اضافہ
  • عوام پر مہنگائی کے بم گرنے کا سلسلہ جاری
  • سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری  میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟
  • حکومتی دعوے کے باوجود چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 165 روپے پر نہ آسکی
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی