آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانی حکام اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اب دو ارب ڈالر ملیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہے اور حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ملیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف ارب ڈالر ملیں گے
پڑھیں:
محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے پیغام میں کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے