اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے تنظیم سازی کے طعنے نہ دیں، القادر یونیورسٹی کے سربراہ اور بشریٰ بی بی سے سیکھنا چاہتا ہوں۔ پی ٹی آئی اپنا ماحول ٹھیک نہیں کرے گی تو تماشہ بنے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلسل دوسرے روز معمول کا ایجنڈا معطل کرکے سانحہ جعفر ایکسپریس پر بحث جاری رہی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 600 ارب روپے خیبر پختونخوا میں بھیجے لیکن سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کا دفتر ابھی تک کرائے کی عمارت میں ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کالعدم تنظیموں کے ہینڈلرز ہمسایہ ملک میں بیٹھے ہیں، دونوں میں فرق صرف یہ ہے کہ ایک کی داڑھی ہے اور دوسرے کی داڑھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس نعروں اور بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں، احتجاج کے علاوہ ان کے پاس کے پی میں بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے وقت سوشل میڈیا پر کچھ لوگ سیکیورٹی فورسز پر حملہ آور تھے، جس کے ساتھ بی ایل اے جیسا ہی سلوک کیا جائے گا، دہشت گردی 2018 میں آرٹی ایس بیٹھنے کے باعث شروع ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان پوری دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ بنانا چاہتا ہے، اگر دہشت گردکامیاب ہوئے تو پوری دنیاغیر محفوظ ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلسل دوسرے روز سانحہ جعفر ایکسپریس پر بحث

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلسل دوسرے روز معمول کا ایجنڈا معطل کرکے سانحہ جعفر ایکسپریس پر بحث جاری رہی۔ اور بلوچستان میں دہشت گرد حملے اورصدارتی خطاب پربحث کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چورپکڑتا ہے، دوسرا شہید ہوتا ہے، یہ لوگ اس ایوان کو غیرقانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ بات چیت ہو مگر مذاکرات کسی ایک شخصیت کے لیے نہ ہوں، حکومت تو جواب دینا چاہتی تھی، اپوزیشن کو حکم ہوا کہ مذاکرات ختم کرنے ہیں، جیسی ملاقات وہ چاہتے ہیں وہ بتا بھی نہیں سکتے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے حکومت کوتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردریاست کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں؟ وزیردفاع سوالات کا جواب دینےکی بجائے پی ٹی آئی تنقید کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر تمام سیاسی قائدین کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، جس طرح پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا اسی طرح اے پی سی بلاکرلائحہ عمل طے کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کی سحر کامران نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے اختیارات ایوان کو دے کر پارلیمنٹ کو ناقابل تسخیر بنایا، بعد ازاں اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سانحہ جعفر ایکسپریس طلال چوہدری نے قومی اسمبلی نے کہا کہ

پڑھیں:

9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے، شرپسند عناصر نے لاہور میں جناح ہاؤس سمیت مختلف سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کیا، اور سوشل میڈیا پر خود ویڈیوز شیئر کرکے اپنی شناخت ظاہر کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 9 مئی کو 14 مختلف مقامات پر حملے ہوئے، سرور روڈ پر پولیس اور سرکاری گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، اور تھانوں پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے، جناح ہاؤس کے جلنے پر فاتحانہ تقاریر کی گئیں، اور پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے خود ہی اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز آن لائن اپلوڈ کیں، جن کی بنیاد پر گرفتاریاں اور سزائیں ممکن ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 14 مقدمات میں سے 6 میں ملزمان بری ہوئے، باقی مقدمات میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔ ریاست ایسے واقعات پر چشم پوشی نہیں کر سکتی، اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی پی ٹی آئی جناح ہاؤس طلال چوہدری مسلم لیگ ن وزیر مملکت داخلہ

متعلقہ مضامین

  • علاقائی سیاست اور باہمی تعلقات
  • دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چودھری
  • سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری
  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری