اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی ، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

وزیراعظم نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی، انہوں نے ہدایت کی کہ محمد ریاض کو ان کی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دی جائے۔

وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور کہا کہ ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں،ملک میں کھیلوں کے فروغ  کے لیےاقدامات تیز کیے جائیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بہبود اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل کی جائے، نوجوان کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

محمد ریاض نے مالی تعاون اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کی ترویج کےلیے اقدامات پر وزیراعظم  شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد ریاض کہا کہ

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی