یوکرین کے ہزاروں فوجی روس کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری پوزیشن میں ہیں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے پیوٹن سے ان فوجیوں کی جانیں بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہی اور اس پیش رفت کی تعریف کی۔ لیکن ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے ذریعے نائیجیریا میں سرگرم دہشت گردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر کے حکم کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔