سٹی 42: جموں کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلے کا مرکز جموں کشمیر کا ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ تھا،ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی
زلزلہ کے باعث جموں کشمیر میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی مگر لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق پشین اور گردونواح میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔