وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا، قلمدان بھی تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی توسیع کے بعد ایوان صدر میں مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا، جن سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھانے والوں میں سید عمران احمد شاہ، شذرا منصب علی اور ارمغان سبحانی شامل ہیں۔حلف اٹھانے والے سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان دیا گیا ہے۔چوہدری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی اور شذرا منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔
حلف برداری کے بعد تینوں وزرا کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔اس وقت وفاقی کابینہ میں 31 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں نے حلف

پڑھیں:

سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال

اسلام آ باد/ اسلام آباد:

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2025 کے سیلاب کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ اور ابتدائی تخمینہ دس روز میں مکمل ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 2025 کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔

احسن اقبال نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کا مؤقف ہے سیلابی نقصانات کا حتمی اندازہ پانی اترنے کے بعد ممکن ہوگا جس پر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کام جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں، درست اعداد و شمار جلد جاری کیے جائیں گے اور 2022 کی طرح قدرتی آفات کے نقصانات کا تخمینہ عالمی اداروں کے تعاون سے لگایا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کا بڑا چیلنج ہے جبکہ سیلاب اور خشک سالی اس کے براہِ راست اثرات ہیں۔ گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ ہوا، حکومت جامع قومی پلان بنا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے قدرتی آفات میں سیاست کی، اس سے نمٹنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے اور وزرا پر پابندیوں کی تجویز
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • بھارت کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:عطا تارڑ
  • سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
  • پاراچنار، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام جشنِ معصومین (ع)