کراچی:تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کے مخالف ہیں، چینی قونصل جنرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل یانگ یونگ ڈونگ نے کہا ہے کہ انکا ملک تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کا مخالف ہے، پاک چین تعلقات اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں 2025 میں مزید پیش رفت ہوگی چین اور پاکستان کی قیادت میں اس معاملے پر بات چیت جاری رہتی ہے۔
چائنا 2 سیشن 2025 کے موضوع پر میڈیا بریفنگ میں قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ چین کے گورننس نظام میں نیشنل پیپلز کانگریس اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیوو کانفرنس CPPCC کا اہم کردار ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ ان سیشنز میں گورنمنٹ ورک رپورٹ کا review پیش کیا گیا جس میں چین کے ماضی کے کچھ برسوں میں ترقی کے سفر اور مستقبل کے امکانات اور حکمت عملی پر بات کی گئی۔
چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یہ سیشن پاکستانی دوستوں کے لیے بھی ہمارے تجربات سے سیکھنے کے امکانات رکھتا ہے، چین میں توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار 13 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔ شہری علاقوں کیلئے روزگار کے 12 ملین سے زائد مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ اناج کی پیداوار 700 ملین ٹن سے زائد ہے جو ایک سنگ میل ہے۔ deepseek کی صورت میں چین نے انتہائی کم قیمت میں بہترین کارکردگی کے ساتھ AI سلوشن دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دیہی و شہری علاقوں میں یکساں ترقی، لازمی تعلیم اور غربت کا خاتمہ معیار زندگی کے وہ اہم عنصر ہیں جس پر چین میں توجہ دی گئی ہے۔
چائنیز ڈپلومیسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چین ایک آزاد اور پرامن خارجہ پالیسی پر قائم رہے گا۔ چین نے تسلط اور طاقت کی سیاست کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔
چین پاکستان تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے دونوں ممالک کے تعلقات دیرپا اور ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مزید پاکستانی نوجوانوں کو چین آنے کی دعوت دیں گے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مائننگ اور زراعت کے شعبوں میں تعلیم کی فراہمی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نے کہا
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔
جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
چاکیواڑہ 2 نمبر جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔