محسن نقوی کا لکی مروت میں تھانوں پر حملہ ناکام بنانے پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اویس کیانی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین، کہا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں، کے پی کے پولیس کے جوانوں نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے پسپا کئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکہ کرنے والے دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے پرپولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کا لازوال کردار قابل تعریف ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی کا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ