پاکستان نے قرض پروگرام پرسختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی.آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے آن لائن مذاکرات جاری رہیں گے.
(جاری ہے)
آئی ایم ایف کی جانب سے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا، آئی ایم ایف ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی.
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اس شعبے کی بہتری اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان دورے کے دوران صحت عامہ کی بہتری اور تعلیم کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی پاکستان کے ساتھ سماجی تحفظ کیلئے اورماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی. پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئل بات چیت جاری رکھیں گے آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں جب کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے. آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں ذرائع کے مطابق معاہدے کیلئے آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی شیئر کر دیا، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں نئی شرائط شامل کی گئی ہیں ایم ای ایف پی پر وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک ایگری کریں گے، ایم ای ایف پی کے تحت نئی شرائط پر آئندہ 6 ماہ میں عملدرآمد کرنا ہو گا ایم ای ایف پی میں آئندہ بجٹ، کلائمیٹ، توانائی شعبے کیلئے شرائط ہیں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسری قسط حاصل کرنے کیلئے ایم ای ایف پی شرائط ماننا ہوں گی آئی ایم ایف کیساتھ ایم ای ایف پی ایگری کرنے پر معاہدہ طے پا جائے گا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بات چیت مثبت رہی پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر ایم ای ایف پی آئی ایم ایف پاکستان نے کے لیے
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔