برسلز(نیوز ڈیسک)یورپی اسپیس ایجنسی اپنے منفرد 10 دن کے مطالعہ میں رضاکاروں کو 15 لاکھ روپے (5 ہزار یورو) پیش کر رہی ہے، جس میں انہیں کچھ نہیں کرنا صرف لیٹے رہنا ہے لیکن ایک دلچسپ موڑکے ساتھ۔ یہ مطالعہ “ ایک تجربہ“ کا حصہ ہے، جو فرانس کےمیڈیس اسپیس کلینک میں کیا جا رہا ہے۔

اس تجربے میں رضاکاروں کو 10 دن تک پانی کے بیڈز پر لیٹنا ہوتا ہے۔ اس کا مقصد خلا میں پرواز کے دوران انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کی نقل کرنا ہے۔

رضا کاروں کو ایسی کنٹینرز میں لٹایا جاتا ہے جو باتھ ٹب کی طرح ہوتے ہیں اور جنہیں پانی سے بچانے کے لیے واٹر پروف کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے، تاکہ وہ پانی میں معلق رہیں۔

ان رضا کاروں کا جسم پانی میں ڈوبا رہتا ہے جبکہ ان کا سر اور بازو پانی سے باہر رہتے ہیں، جو خلا میں رہنے والے ایسٹرو ناٹس کے جسم پر ہونے والی فلوٹنگ کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

شرکاء کی حالت کو مسلسل لاگ ڈاؤن رکھنے کے لیے انہیں باتھ روم جانے کے لیے عارضی طور پر ایک ٹرالی پر منتقل کیا جاتا ہے۔ کھانے کے دوران رضاکاروں کو ایک فلوٹنگ بورڈ اور گردن کے تکیے کی سہولت دی جاتی ہے۔

اگرچہ یہ پورا تجربہ تھوڑا تنہائی کا محسوس ہو سکتا ہے، لیکن شرکاء کو اپنے موبائل فون رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، جس سے وہ اپنے خاندان اور دوستوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ تجربہ طویل عرصے تک وزن سے آزاد حالت میں رہنے کے اثرات کو سمجھنے کا مقصد رکھتا ہے، جو مستقبل کے خلائی مشنوں کے لیے قیمتی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

10 دن بعد رضاکاروں کو وزن سے آزاد حالت کی تقلید کے 5 دن کے نتائج اور بازیابی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، انہیں اٹھنے کے 10 دن بعد فالو اپ وزٹ کے لیے رپورٹ کرنا ہوگا۔

اس تجربہ کا مقصد خلا کے ماحول میں جسم کے مطابقت کے طریقہ کار کو سمجھنا ہے تاکہ خلا میں پرواز کے لیے تیاری کی جا سکے، اور خلا بازوں کی صحت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر تیار کی جا سکیں۔

ڈرائے امیڑژن ٹیسٹ کے علاوہ، سائنسدانوں کی جانب سے ایک 10 دن کا ہیڈ ڈاؤن بیڈ ریسٹ فیز تجربہ بھی ہم آہنگی سے چل رہا ہے، جس میں 10 مرد شرکاء شامل ہیں۔

ہیومن ایکسپلوریشن کے اینبلنگ سائنس کی ٹیم ممبرکا کہنا کہ ”ڈراۤے امیڑژن کی مدت کو بڑھا کر اور اسے بیڈ ریسٹ سے موازنہ کرتے ہوئے، ہم خلا میں زندگی کو کیسے مشابہت دی جاتی ہے، مختلف فزیالو جیکل اثرات اور یہ ایک دوسرے کی تکمیل کس طرح کرتے ہیں، اس بارے میں اپنی سمجھ کو بہتر بنا رہے ہیں۔“

اس تجربے (ویو الدی تھری) کے لیے رضا کاروں کی بھرتی گزشتہ سال شروع ہوئی تھی، جس میں صرف 20 سے 40 سال کی عمر کے مردوں کو تجربے میں شامل ہونے کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔

رضا کاروں کا قد 1.

65 میٹر سے 1.80 میٹر تک ہونا چاہیے اور ان کا باڈی ماس انڈیکس 20 سے 26 کے درمیان ہونا ضروری تھا۔ انہیں کوئی الرجی یا خوراک سے متعلق پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
مزیدپڑھیں:بیوروکریسی کی موجیں،50لاکھ سے25ملین تک قرضے ملیں گے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رضاکاروں کو رضا کاروں کاروں کو خلا میں کے لیے

پڑھیں:

دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

 

پانی کی شدید کمی کے باعث کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد تک جا پہنچی
پانی کی قلت کے باعث زرعی مقاصد کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے، محکمۂ آبپاشی

دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی کے باعث کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد تک جا پہنچی۔محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق کوٹری بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 4600کیوسک جبکہ ڈائون اسٹریم میں محض 190کیوسک اخراج کیا جا رہا ہے ۔ 2023ء کے اپریل میں کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 8900کیوسک اور 2024ء کے اپریل میں 5000کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی، یہ اعداد و شمار ہر سال پانی کم سے کم ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔محکمۂ آبپاشی کے مطابق پانی کی قلت کے باعث زرعی مقاصد کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے ، صرف پینے کا پانی دستیاب ہے ۔محکمہْ زراعت کے مطابق پانی کی کمی کے اثرات فصلوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔خریف کے سیزن میں سندھ کے اندر گزشتہ 5 سال کے دوران پونے 5 سے سوا 6 لاکھ ہیکٹر پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔ اسی طرح 2 لاکھ 79 ہزار سے 2 لاکھ 95 ہزار ہیکٹر پر گنے کی فصل کاشت کی گئی، 7 لاکھ 8 ہزار سے 8 لاکھ 11 ہزار ہیکٹر تک چاول کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت جاری رہی تو سندھ کی زراعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔محکمہْ آبپاشی، زراعت اور آبادگاروں کو امید ہے کہ بارشیں ہونے کی صورت میں صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم
  • غزہ میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو مستقل فالج کا خطرہ
  • پاکستان ریلویز میں 30؍ارب کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان