پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، وزیراعظم کا عوام کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، اس کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے.
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
وزیر اعظم نے اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ اس ریلیف سے نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی.
اس ریلیف کے حوالے سے وزیراعظم بہت جلد قوم کو خود آگاہ کریں گے.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بجلی کے نرخوں میں کی قیمتوں میں کی قیمتیں نے کہا کہ حوالے سے بجلی کی عوام کو
پڑھیں:
مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا " بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
مزید :