امریکی پابندیوں کیوجہ سے پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی:
امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔
مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافہ ہوا۔
اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 13ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 602روپے کے اضافے سے 2لاکھ 68ہزار 947روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 122روپے کے اضافے سے 3ہزار 26روپے پر آگئی ہے۔
اس نئے عالمی تجارتی جنگ کے ماحول میں روس چین بھارت سمیت دیگر ممالک ڈالر میں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو گولڈ ذخائر میں تبدیل کررہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ڈالر ممکنہ طور پر مضبوط ہونے سے ان کی کرنسی ڈی ویلیو ہوجائیں گی۔
متعدد ممالک اپنی معیشت میں ڈالر کی مداخلت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ڈالر کے ذخائر فروخت کرکے سونے کی خریداری کررہے ہیں جبکہ متعدد بااثر ممالک ڈالر کے متبادل نئی عالمی کرنسی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت عالمی سطح پر کے اضافے سے آگئی ہے
پڑھیں:
ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوسونے کی 10 گرام قیمت 3لاکھ31ہزار189 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر پر مستحکم رہا۔