پشاور: مسجد کی دیوار کے قریب ہونیوالےد ھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیرشاکرانتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میںزخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونےو الے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے۔
ترجمان ایل آر ایچ کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
قبل ازیںنجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس افسران، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع لکی مروت اور بنوں میں 4 مختلف پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا گیا تھا اور کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:پشاور میں دھماکہ، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔