انڈوں کی چوری نے پولیس کو چکرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکا میں ہوئی ہزاروں ڈالر کے انڈوں کی چوری نے پولیس کو چکرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی کی سزا 10 سال بعد معاف
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں انڈوں کے ڈسٹری بیوٹر کے ہاں ہوئی چوری پولیس کے لیے درد سر بن گئی ہے۔ اس لیے کہ چوری ہونے والے انڈوں کی تعداد چند درجن نہیں بلکہ یہ انڈے ایک لاکھ کی تعداد میں تھے، جب کہ ان کی مالیت 40 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ریاستی پولیس کے مطابق چوری پنسلوانیا کے علاقے اینٹرم ٹاؤن شپ میں ہوئی، جہاں سے چور یہ انڈے لے اُڑے۔
ایک بات تو واضح ہے کہ انڈوں پر ہاتھ صاف کرنے کی بنیادی وجہ امریکا میں ان کی قیمتوں میں ہونے والا ہوشربا اضافہ ہے۔بلکہ اس حوالے سے بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ انڈوں کھانے کے شوقین افراد انڈے دینے والے مرغیاں کرائے پر حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اصلی دیسی انڈے کی پہچان کیا ہے؟
بہرحال اتنی بھاری تعداد میں چوری ہونے والے انڈوں نے چوروں کی تلاش میں سرگرداں پولیس کو چکرا دیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ترجمان کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایسی واردات نہیں دیکھی جس میں اتنے انڈے چوری ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا انڈے پنسلوانیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انڈے پنسلوانیا
پڑھیں:
کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
فائل فوٹوکراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔