پٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوگرا کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز ذرائع کے مطابق کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہوگی، اوگرا دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پرلیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کردی گئی، ڈیزل پرلیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے لیٹر کی گئی ہے۔
اوگرا دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا۔
پہلے پاکستانی بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، نیوزی نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا
ذرائع نے بتایا کہ لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، مٹی کے تیل پر بھی لیوی بڑھا دی گئی ہے۔
اوگرا دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل پرلیوی 7 روپے 75 پیسے لیٹر کردی گئی، ہائی اوکٹین پر لیوی 50 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری 718 ارب روپے لیوی ملی، رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے ہے۔
اب لیوی 60 سے 70 روپے لیٹر ہونے سے ہرماہ 10 ارب روپے اضافی ملیں گے، لیوی بڑھنے سے 30 جون 2025 تک 1140 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
اعظم سواتی کے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی پر مبینہ کرپشن کے الزامات، شکایات کمیٹی کو بھجوادیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟