پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔
ٹرمپ نے امریکا میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دورے کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔
پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری