امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ 

پولیس اور موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ طوفان امریکی وسط مغرب اور جنوب مشرقی علاقوں میں رات بھر شدید تباہی مچاتا رہا۔

امریکی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈیوڈ روتھ کے مطابق آرکنساس، الینوائے، مسیسیپی اور میزوری میں 26 طوفانوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الاباما اور مسیسیپی میں ہفتہ کے روز مزید شدید طوفانوں کا امکان ہے، جس میں 30 فیصد تک طوفانی بگولے بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق میزوری کے اوزارک کاؤنٹی میں بیکرزفیلڈ کے قریب 2 افراد اور بٹلر کاؤنٹی میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ دیگر 7 افراد مختلف علاقوں میں جاں بحق ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور فلوریڈا پین ہینڈل اور اٹلانٹا سمیت مزید مشرقی علاقوں کو آدھی رات تک متاثر کر سکتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ، 38 سے زائد افراد ہلاک

مشرقی کانگو کے صوبے اتوری کے شہر کومانڈا میں اتوار کی شب ایک چرچ پر ہونے والے خونریز حملے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری ’الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز‘ (ADF) پر عائد کی گئی ہے، جو ایک شدت پسند گروپ ہے اور 2019 میں داعش سے وفاداری کا اعلان کر چکا ہے۔ یہ حملہ مقامی کیتھولک چرچ پر کیا گیا جہاں عبادت گزار دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، رات 9 بجے کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ "اب تک ہم نے 35 لاشیں دیکھی ہیں، زیادہ تر نوجوان ہیں جو یُخنری تحریک سے وابستہ تھے"، ایک مقامی بزرگ دیودونے کاتانابو نے بتایا۔

چرچ کے پادری فادر ایمے لوکانا کے مطابق 31 مقتولین یُخنری تحریک کے ارکان تھے، جبکہ چھ شدید زخمی اور کئی نوجوان لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر سے مزید 7 لاشیں بھی ملی ہیں۔

مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ حملہ کئی مہینوں کی نسبتاً خاموشی کے بعد ہوا ہے۔ آخری بڑا حملہ فروری میں ہوا تھا جس میں 23 افراد مارے گئے تھے۔

کومانڈا شہر تجارتی مرکز ہے جو شمالی کیوو، ٹشوپو اور مانییما صوبوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ علاقے میں کانگو اور یوگنڈا کی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے باوجود ADF گروہ کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جن میں اب تک ہزاروں شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر
  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور
  • ترکیہ؛ جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں مزید 2 فائر فائٹر جاں بحق
  • غزہ میں بھوک نے مزید 14 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں مزید 41 فسلطینی شہید
  • افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ، 38 سے زائد افراد ہلاک
  • چلاس میں طوفانی بارشوں کے بعد سرچ آپریشن جاری، شبانہ لیاقت اور اہلِ خانہ سمیت 7 افراد تاحال لاپتا
  • ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
  • امریکا ایران کے ساتھ مکالمے پر پاکستان کے کردار کا معترف ہے: امریکی محکمہ خارجہ
  • کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • تھائی لینڈ کمبوڈیا تنازع، تازہ چھڑپوں میں کمبوڈیا کے 5 فوجیوں سمیت مزید 12 افراد ہلاک