ساہیوال میں پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
محلہ نور پارک میں پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 19 سالہ علیشبا اپنے کزن کے گھر رکشے پر پہنچی ہی تھی کہ گھر کے باہر عمران نامی لڑکے نے گولی مار دی، لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔
ملزم عمران لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔