آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان، علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مرحوم سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت ہے، اُن کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے اپنی زندگی حصول علم و ترویج علوم آل محمد علیہم السلام میں گزاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کرجانے والے بزرگ عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پرمرحوم کے بڑے بھائی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ ڈاکٹر سید کاظم نقوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، ریجنل صدر ملتان ریجن سید احتشام حیدر، ضلعی صدر اور دیگر موجود تھے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر نے مرحوم کے لواحقین اور ورثا سے اظہار افسوس کیا، بعدازاں مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے بزرگ عالم دین کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ مرکزی صدر نے کہا کہ ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت ہے، اُن کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے اپنی زندگی حصول علم و ترویج علوم آل محمد علیہم السلام میں گزاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایک عالم عالم دین کے مرکزی کی موت
پڑھیں:
مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے ضلع پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل صدر آئی ایس او محمد حسن و ضلعی صدر سید نجم الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔