سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 0 شہری جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بدین میں دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے  میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے؛ شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے؛ مجھے افسوس ہے کہ برکتوں  بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی بدین سے تفصیلات طلب کرلیں، ۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ فی الفور پولیس ٹیمز کو حرکت میں لایا جائے، قانون شکن اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، خوف اور دہشت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آہنی اقدامات کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں امن اور قانون کی رٹ کے قیام کے لیئے علاقہ معززین اور معروف شخصیات کے کردار کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

 ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد  کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • کینالز تنازع ،وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کی ملاقات طے
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • نئے مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات طے پاگئی
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا