مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔

اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، ملزم نے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے۔

مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ مهران خالد اور شہروز جنید کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا، مسافر اور  ایجنٹون کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار کر لیا جانے کی کوشش ویزا پر

پڑھیں:

لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی



لاہور:

پاکستان ریلوے تمام تر اقدامات کے باوجود ریلوے ٹریک کا نظام نہ بدل سکا، نارووال پسنجر 211 ڈی ریل ہوگئی۔

نارووال پسنجر 211 کالا خطائی روڈ کے قریب ڈی ریل ہوئی، آج صبح 9 بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے مشکلات کا سامنا رہا۔

ریلوے کا ٹریک کالا خطائی روڈ سے نارنگ منڈی کے درمیان جگہ جگہ سے متاثر ہے۔

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی
  • کراچی جانے والا مسافر جب غلطی سے جدہ پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟
  • انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار
  • تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام