پاکستان کا پاسپورٹ کے اجرا کا نظام ای پرنٹرز کی تنصیب کے ساتھ مزید اپ گریڈ ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تعطل ختم ہونے کا امکان ہے۔

جرمنی سے 2 جدید ای پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، یہ پرنٹرز پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی لائیں گے جبکہ جدید پرنٹرز کی تنصیب کی نگرانی کے لیے ایک غیر ملکی ٹیکنیکل ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے ان کی آمد پر ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور ان کی  تنصیب کے عمل کے بارے میں بریفنگ لی، مصطفیٰ جمال قاضی نے اس موقع پر کہا کہ نئے حاصل کیے گئے پرنٹرز 1000 پاسپورٹ فی گھنٹہ  پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ نئے پرنٹرز کی تنصیب کے بعد پاسپورٹ کے اجرا کا عمل مزید موثر ہو جائے گا،درخواست دہندگان کے لیے تیز رفتار سروس یقینی ہو گی۔

انہوں نے عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کی پاسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین پاسپورٹ کا رنگ پیلا کیوں پڑ گیا؟  

انہوں نے کہا کہ یہ تنصیب پچھلے سال کے اپ گریڈ کے بعد اضافہ ہے جب 10 جدید پاسپورٹ پرنٹرز متعارف کرائے گئے تھے، جس سے محکمہ پاسپورٹ کی پیداواری صلاحیت دوگنی ہو گئی تھی، اب روزانہ 40ہزار پاسپورٹ پرنٹ ہوسکتے ہیں۔

نئے اضافے سے پاسپورٹس کے اجرا میں مزید تیزی آئے گی،جس سے ہزاروں پاکستانیوں، خاص طور پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ای پرینٹرز پاکستان جرمنی ڈیسک ٹاپ پرینٹرز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ای پرینٹرز پاکستان ڈیسک ٹاپ پرینٹرز پاسپورٹ کے اجرا کے لیے

پڑھیں:

رجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا الزام

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔

کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اس دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب رجب کے پاس 5 ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی بڑھ جاتی ہے اور اس کو جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی جائے تو میں اس کے لیے اسٹینڈ لوں گا کیونکہ وہ میرے دوست ہیں۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مسائل میں فہد مصطفیٰ کی مداخلت کے ثبوت دیکھے ہیں، وہ شواہد کے بغیر کوئی بات نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اٹھنے، بیٹھنے والے شخص نے ہی انہیں آڈیو سنائی جس کے بعد ہی انہیں یقین ہوا کہ ان کے ساتھ اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

کاشف ضمیر نے کہا کہ اگرچہ فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر بات کی تھی اس نے کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن رجب بٹ نے ان کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے بیان دیا لیکن میں فہد مصطفیٰ کو بھی کہوں گا کہ کسی کے پیچھے پڑنے سے پہلے حقائق دیکھیں۔ انہوں نے رجب بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے دوسروں کو بات کرنے کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

واضح رہے کہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اداکار نے ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی  کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔ رجب بٹ نے جواباً کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹک ٹاکر رجب بٹ فہد مصطفی کاشف ضمیر یو ٹیوبر

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • سینیٹ انتخابات خیبرپختونخوا: بیلٹ پیپرز باہر کیسے پہنچے؟ نیا پنڈورا باکس کُھل گیا
  • پاکستان، بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر  ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • رجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا الزام