بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن اور یمنی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جنگ جو انسانیت کی تذلیل ہے، اس جنگ کے مقابلے میں ثابت قدمی کیساتھ حمایت میں یمن کے مبارک اقدامات کو سراہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقوں پر امریکی، برطانوی اور صہیونی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ان حملوں کو صنعاء کے رہائشی محلے کے خلاف فضائی جارحیت، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور یمن کی خودمختاری اور استحکام پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن اور یمنی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جنگ جو انسانیت کی تذلیل ہے، اس جنگ کے مقابلے میں ثابت قدمی کیساتھ حمایت میں یمن کے مبارک اقدامات کو سراہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
  • اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
  • مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
  • کیا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم کو سزا ہوگی، قوانین کیا کہتے ہیں؟
  • حماس جہاں بھی ہو، ہم اُسے نشانہ بنائیں گے، نتین یاہو