کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/ٖصبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی05، استور، مالم جبہ منفی 01اور گوپس میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک خشک رہنے کا امکان ہے علاقوں میں
پڑھیں:
بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افرادلاپتہ، لاشیں برآمد،اسپتال منتقل
تربت:(نمائندہ خصوصی) بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد۔بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔