کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر لوگ حیران
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
شہر قائد کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر لوگ حیران، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2 بج کر 43 منٹ پر دیکھا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔ کومیٹ زمین کے گرد مدار میں کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں، کومیٹ کے چھوڑے ہوئے پتھر کے ٹکڑ ے جب زمین کے مدار میں داخل ہونے پر جل جاتے ہیں اور یہ آسمان میں روشنی کی ایک لکیر پیدا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہاب ثاقب کے
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔