کون سی بات نے گوری کو عامر خان سے محبت میں مبتلا کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے ان سے محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ بتا دی۔
عامر خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا۔
یہ ملاقات 13 مارچ کو عامر خان کی پری برتھ ڈے تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی کا انکشاف کیا۔
عامر خان اور گوری کی پہلی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی لیکن وہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں رہے، 2 سال پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی اور محبت کا آغاز ہوا۔
گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ اس وقت عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوری نے بتایا کہ میں اپنے پارٹنر میں شرافت، شفقت اور خیال رکھنے والا شخص تلاش کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ میرا ساتھی ایک اچھا انسان ہو، نرم دل ہو، جو میری پرواہ کرے۔
اس پر عامر خان نے مزاحیہ انداز میں کہا اور اتنا سب کچھ سوچنے کے بعد تمہیں میں ملا؟
عامر نے اپنی محبت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو میرے لیے سکون کا ذریعہ بنے، جو مجھے ذہنی سکون دے اور وہ میرے سامنے آ گئیں۔
گوری سپراٹ نے بالی ووڈ میں زیادہ دلچسپی نہیں لی، یہاں تک کہ انہوں نے عامر خان کی زیادہ تر فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔
عامر خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلور میں پلی بڑھی ہیں، ان کا جھکاؤ مختلف قسم کی فلموں اور آرٹس کی طرف تھا، وہ ہندی فلمیں نہیں دیکھتیں اور شاید انہوں نے میری زیادہ فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔
گوری نے تصدیق کی کہ میں نے دل چاہتا ہے اور لگان برسوں پہلے دیکھی تھیں۔
جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا گوری کی فلموں سے دوری ان کے تعلق کو زیادہ مضبوط بناتی ہے؟ تو عامر خان نے جواب دیا کہ وہ مجھے سپر اسٹار کی طرح نہیں، بلکہ ایک ساتھی کی طرح دیکھتی ہیں، میں چاہتے ہوں کہ گوری تارے زمین پر ضرور دیکھیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عامر خان کی انہوں نے کہ میں
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
لاہور:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔