اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف آئی اے، ایف بی آر اور آئی بی، کو چینی کے شعبے میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کیلئے مکمل آزادی دے دی ہےجس کے ذریعے چند ہفتوں میں اربوں روپے کمانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

کچھ اندازوں کے مطابق چینی کے شعبے کے مافیا نے مختصر مدت میں تقریباً 140 ارب روپے کے ناجائز منافع کمائے ہیں۔ دو جہتی حکمت عملی کے تحت، وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایف بی آر اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو چینی ملوں میں تعینات کر دیا ہے

جنہوں نے اس شعبے میں کئی سالوں سے جاری بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اہم ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ گنے کے کرشنگ سیزن کے تین ماہ کے دوران، حکومت نے ان چینی ملوں کی نشاندہی کر لی جو بے ضابطگیوں میں ملوث تھیں، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزوں، سٹہ مافیا کے ارکان اور ان مل مالکان کی بھی نشاندہی کی گئی جو چینی کی پیداوار، اسٹاک اور قیمت میں ہیر پھیر کر رہے تھے۔

منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دی گئی حکمت عملی کے پہلے مرحلے میں، خریداری، چینی اٹھانے، مخصوص ڈیلرز کے پاس دستیاب اسٹاک، اور ادائیگیوں سے متعلق ڈیٹا کی بنیاد پر—جو یا تو ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی یا نوکروں کے نام پر رکھے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے—حکومت کو جعلی خریداروں اور چینی ملوں کے بے نامی اور جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی رقوم کا مکمل اندازہ ہو گیا ہے۔
کالجزمیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کا کلیدی کردار ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے پاکستان نے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، پاکستان اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کیا ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب ‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

گو اے آئی ہب مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے، یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد قرار دیا گیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، بائیک پر سفر کرنیوالوں کیلیے ماسک کا استعمال لازمی قرار
  • ہینڈ گرینڈ برآمدگی کیس ، مذہبی جماعت کی 2خواتین 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • گلستان سرمست سے بم بنانے کا سامان اور ہینڈ گرنیڈ برآمد
  • قائمہ کمیٹی تجارت نے چینی بحران پر رپورٹ منظور کرلی
  • پنجاب: سی ٹی ڈی کو غیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار
  • وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی: مزمل اسلم
  • سعودی عرب ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد 39 ملین سے تجاوز کر گئی
  • مکہ مکرمہ : آب زم زم حاصل کرنے کے لیے نسک پلیٹ فارم پر سہولت متعارف
  • مکہ مکرمہ‘ آب زم زم کے حصول کیلیے سہولت متعارف